پاکستان میں سی پیک منصوبوں نے مثبت تبدیلیاں رونما کیں ہیں، چین۔
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ سی پیک کے آغاز کے بعد سے اس کے فلیگ شپ کے تحت آنے والے منصوبوں نے ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں بہت زیادہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک پراجیکٹس نے پاکستان کو براہ راست سرمایہ کاری میں 25 بلین ڈالر سے زیادہ راغب کیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر او ایل ایم ٹی کے افتتاح کا تذکرہ کیا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سی پیک نے مقامی افراد کے روزگار کے لحاظ سے 70,000 براہ راست مواقع پیدا کیے ہیں اور ملک کی جی ڈی پی نمو میں 1 سے 2 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے گوادر بندرگاہ کی اہمیت پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ چین سی پیک کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…