وزیراعظم عمران خان کی چینی سفیر سے خصوصی ملاقات، سی پیک منصوبہ کو مثبت تبدیلی کا اہم محرک قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین۔
.
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں تعینات نئےچینی سفیر سے خصوصی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور افہام و تفہیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اس دوران سی پیک کے ساتھ پاکستان کی مکمل وابستگی کا اظہار کیا اور اس منصوبے کو پاکستان کے سماجی و اقتصادی منظرنامے میں تبدیلی کا اہم محرک قرار دیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ چینی سفیر نے وزیر اعظم کی حمایت پر ان کاشکریہ ادا کیا اور چین کے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں مکمل تعاون کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…