سی پیک نے کثیرچینی سرمایہ کاری کو راغب کیا،فواد چوہدری۔
.
“سی پیک: چیلنجز اور مواقع” کے موضوع پر منعقدہ ایک قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سی پیک کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے خصوصاً چینی سرمایہ کاری میں اضافے کا اہم محرک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز سے ملک میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ مزید برآں انہوں نے سی پیک کے ذریعے سےزراعت کی بحالی اور چین کے ساتھ مل کر اس شعبے کی ترقی اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی پر روشنی ڈالی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…