علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے کثیر سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔کاشف اشفاق۔
.
فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 2300 ایکڑ رقبے کو صنعتی یونٹ لگانے کے لئے وقف کیا گیا ہے اور اس بیشتر اراضی کو بیچ دیا گیا ہے۔ تاہم سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ 3200 ایکڑ اضافی اراضی فراہم کی جائے گی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس خصوصی معاشی زون میں صنعتی سرگرمیاں نوجوانوں کو بہت سارے مواقع فراہم کرے گی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…