چین پاکستان میں سمارٹ فون مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرے گا۔
.
چین اور پاکستان نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت چینی کمپنیاں مشترکہ طور پر فیصل آباد میں ایم 3 انڈسٹریل اسٹیٹ میں پہلا سمارٹ فون مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائیں گی۔ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) میں معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا ٹیکنالوجی کی منتقلی کا خواب بالآخر پورا ہو رہا ہے جس کے بعد ملک برآمدی معیشت کے استحکام کی جانب گامزن ہوگا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…