سی پیک پاکستان کو ایک صنعتی اور لوجسٹک مرکز میں تبدیل کرے گا،وزیرِ بحری امور
Enter Your Summary here.
چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے سی پیک کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور ان کی ٹیم کی مختلف منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنانے کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سی پیک پاکستان کو صنعتی اور لوجسٹک مرکز میں تبدیل کرے گا۔ عاصم سلیم باجوہ نے تعاون کے لئے وزیرِ بحری امور اور وزارت کا خاص شکریہ ادا کیا جو سی پیک کی کامیابی کا موجب بن رہا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






