Home Latest News Urdu پاکستان سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونزکو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم۔
Latest News Urdu - December 8, 2020

پاکستان سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونزکو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم۔

Enter Your Summary here.

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران سی پیک کے تحت قائم خصوصی اقتصادی زونز کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ یہ اقتصادی زونز کثیر معاشی سرگرمیاں پیدا کردیں گے جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا باعث بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے لئے بجلی اور توانائی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ چینی سفیرنونگ رونگ نے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے وزارت اور حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

Comments Off on پاکستان سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونزکو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…