Home Latest News Urdu پاکستان چین کی جانب سےصنعتی معاہدے کی منظوری کا منتظر۔
Latest News Urdu - December 16, 2020

پاکستان چین کی جانب سےصنعتی معاہدے کی منظوری کا منتظر۔

Enter Your Summary here.

پاکستان اور چین کے نمائندوں نے سی پیک کے تحت صنعتی تعاون سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا پانچواں اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کیا۔جس میں صنعتی تعاون کے لئے بزنس ٹو بزنس مشترکہ منصوبوں کی ترقی اورسی پیک خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتی عمل کو فروغ دینے کے لئے ”فریم ورک معاہدے” پر مشاورت کی گئی۔واضح رہے کہ اس معاہدے کو وزیر اعظم پہلے ہی منظور کر چکے ہیں اور پاکستان اور چین کے مابین مشترکہ مشاورت کے بعد اس پر دستخط ہوں گے۔ چین معاہدے کو آگے بڑھانے پر پاکستان کی تعریف کر رہا ہے۔ خشیح الرحمٰن ، ایڈیشنل سیکریٹری / ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ، بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) اور ینگ ژیانگ ، ڈائریکٹر جنرل ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) ، چین نے اس اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔

Comments Off on پاکستان چین کی جانب سےصنعتی معاہدے کی منظوری کا منتظر۔

Check Also

ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل

ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …