سی پیک کی کوہاٹ ڈویژن تک توسیع کی ضرورت پر زور۔
Enter Your Summary here.
کوہاٹ ڈویژن کی سماجی و معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے جماعت اسلامی کی جنوبی خیبر پختونخواہ کونسل اور کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر ممبران نے سی پیک کو اس ڈویژن تک وسعت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جو سی پیک پراجیکٹ شروع کرکے انہیں مہیا کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کوہاٹ اور پشاور کے مابین چار لین موٹر وے کا مطالبہ کیا اور دوسری سرنگ سے کوہاٹ۔ راولپنڈی اور پشاور ڈی آئی خان سڑکوں کو موٹر ویز میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ مزید برآں انہوں نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے علاقے میں صنعتی اور اقتصادی زون کے قیام پر بھی زور دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…