سی پیک بی آر آئی کاایک بہترین نمونہ اور مظہر ہے ،چینی سفیر برائے پاکستان
.
پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ کے زیراہتمام سی پیک پراجیکٹس میں بہترین خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کے لئے ورچوئل تقسیمِ ایوارڈ کی تقریب کے دوران پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے ایوارڈ جیتنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین سی پیک کو بی آر آئی کا ایک بہترین نمونہ اور مظہر بنا رہاہے انہوں نے مزید کہا کہ 2014 میں جب صدر شی جن پنگ نے پاکستان کا دورہ کیا اس سے تا ایں دم سی پیک نے کووڈ-19 کے دور تک ترقی کی منازل طے کیں اور اپنے بامِ عروج کو پہنچا۔ مزید برآں انہوں نے سی پیک کے تحت حال ہی میں طے پانے والے منصوبوں کے بارے میں بھی شرکا کو آگاہ کیا۔” کووڈ-19 کے دوران کے دوران سی پیک تعاون” کے عنوان سے پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے ذریعے تیار کردہ دستاویزی فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے دوطرفہ تعاون کو بخوبی احسن طریقے سے اجاگر کیا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…