ویبینارمیں مختلف شعبوں میں پاک چین مشترکہ تعاون کے امکانات پر گفت و شنید۔
.
پاکستان سٹیڈی سنٹر پنجاب یونیورسٹی(پی یو) اور پاکستان سٹیڈی سنٹر سیچوان نےمشترکہ طور پر”پاک چین دوستی: 70 سال سے آگے کے مواقع اور امکانات” کے عنوان سے ایک ویبینار کااہتمام کیا۔ پی یو ڈین آرٹس ڈپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامرہ رضا نے بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں انہوں نے پاکستان اور چین کے مابین سیاحت ، اقتصادی ، ثقافتی اور صنعتی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نےاس بات پر اتفاق کیا کہ ویبینار نے اس نوعیت کے اہم موضوع پر گفتگو کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے اور اس کے انعقاد کوبروقت اور بہترین اقدام قرار دیا۔