چین پاکستان میں ایک شاہراہ کی بحالی و توسیع کے لئے بڑی گرانٹ فراہم کرے گا۔
.
وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار اور چینی سفیر برائے پاکستان نونگ رونگ کی موجودگی میں گذشتہ روز دستخط کیے گئے ایک معاہدے کے تحت چین نیشنل ہائی وے این-5 کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار حصوں کی تعمیر کے لئے 100 ملین ڈالر کی گرانٹ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرے گا۔ یہ گرانٹ ہالہ ، ضلعی مٹیاری اور مورو ، ضلعی نوشہرو فیروز کے مابین قومی شاہراہ (این۔ 5) کے چار حصوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی جس سےسڑک کے انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی اور شمال جنوب رابطہ سازی کو بھی تقویت ملے گی۔
خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…