Home Latest News Urdu پاکستان میں بہتر کاروباری ماحول چینی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئےسازگار۔
Latest News Urdu - January 13, 2021

پاکستان میں بہتر کاروباری ماحول چینی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئےسازگار۔

.

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے پاکستان میں چینی سفارت خانے میں تعینات منسٹر کونسلر (معیشت و تجارت) ژی گوکسیانگ سے ملاقات کی اور پاک چین سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لئے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی پر کام کرنا چاہئے اور مقامی کمپنیوں کے اشتراک سے صنعتی یونٹس کے قیام کو یقینی بناناچاہئے۔ مزید برآں انہوں نے چینی سفارت خانے کے عہدیدار کو خصوصی معاشی زون میں کاروباری مواقعوں کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی آئی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے اپنی استعداد میں ہر ممکن کوشش کرے گا۔ ژی گوشیانگ نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک کے تحت صنعت ،زراعت، صحت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔

Comments Off on پاکستان میں بہتر کاروباری ماحول چینی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئےسازگار۔

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …