چین کی جانب سے سدا بہاردوستی اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔
.
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا ہےکہ دو طرفہ باہمی تعاون وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہا ہے اورکووڈ-19جیسی عالمی وبائی بیماری میں بھی اس میں کوئی لغزش نہیں آئی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ دونوں ممالک پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کو دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کے ساتھ منائیں گے۔ 10 ویں جے سی سی کے جلد انعقاد کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک اعلٰی معیاری ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






