Home Latest News Urdu پاکستان اورچین سی پیک کے تحت پارلیمانی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے کوشاں۔
Latest News Urdu - January 28, 2021

پاکستان اورچین سی پیک کے تحت پارلیمانی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے کوشاں۔

.

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے چائینیز نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے چیئرمین لی ژانشو کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ میں شرکت کی اور مشترکہ پارلیمانی پینل کے قیام کے ذریعے پارلیمانی اور اقتصادی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس پینل کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی موثر نگرانی اور معائنہ کا اختیار دیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کےسپیکر نے کہا کہ پاکستان نے اب تک سی پیک کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا ہے اور مستقبل میں بھی اس کو جاری رکھنے کے لئے پُر عزم ہے۔ مزید برآں انہوں نے ون چائینہ پالیسی پر پاکستان کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا اورپاک چین سفارتی تعلقات کی 71 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور مسئلہ کشمیر پر چین کی حمایت پر بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ لی ژانشو نے کہا کہ چین ہر مشکل وقت خصوصاً کووڈ-19ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئےپاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں میں اسد قیصر کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے خاص طور پر گوادر بندرگاہ خطے میں معاشی ترقی کے ایک نئے دور کے آغازمیں اہم کردار ادا کریں گے۔

Comments Off on پاکستان اورچین سی پیک کے تحت پارلیمانی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے کوشاں۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔