Home Latest News Urdu گوادر سی پیک پراجیکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ایڈمرل ایم امجد خان نیازی۔
Latest News Urdu - February 8, 2021

گوادر سی پیک پراجیکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ایڈمرل ایم امجد خان نیازی۔

.

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم امجد خان نیازی نے گلوبل ٹائمز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران گوادر بندرگاہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تجارتی بندرگاہ سی پیک منصوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ قومی امکان ہے کہ اس کی ترقی کے بعد اسے مختلف بحری جہازوں کے ذریعے پورٹ کال بھی موصول ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے سی پیک کو دونوں ممالک کے مابین مضبوط سدا بہار دوستی کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے روزگار کے کثیر مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

Comments Off on گوادر سی پیک پراجیکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ایڈمرل ایم امجد خان نیازی۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔