Home Latest News Urdu سینیٹر شبلی فراز نے پاک چین تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئےچینی تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
Latest News Urdu - February 12, 2021

سینیٹر شبلی فراز نے پاک چین تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئےچینی تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

.

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے چینی قمری نئے سال کے آغاز کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاک چین تعلقات کو مثالی قرار دیا اور چینی ماڈل آف گورننس کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک خاص انفرادیت دیکھی گئی ہے۔ چینی طرزِ حکمرانی کےماڈل کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس ماڈل کی تقلید کرنے اور زراعت اور صنعت میں ان کے تجربے سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں انہوں نے سی پیک کو پاکستانی عوام کے لئے چینی تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان سمیت پورے خطے کی خوشحالی کا موجب بنے گا۔

Comments Off on سینیٹر شبلی فراز نے پاک چین تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئےچینی تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…