شہد کی پیداوار میں چینی تعاون پاکستانی برآمدات میں واضح اضافہ کر سکتا ہے۔
.
پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عظیم خان نے چائینہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کے ذریعے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں پاکستان کے شہد کی برآمدات کے وسیع امکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لیب اور سرٹیفیکیشن سسٹم کے قیام اور انتظامی امور جیسے مخصوص اقدامات اور نگرانی کی پالیسیاں وضع کیں جائیں تو خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ بیجنگ آوجنڈا بِی پراڈکٹس کوآپریٹو کے چیئرمین لی ڈنگسن نے کہا کہ چین اس سلسلے میں پاکستان کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔
Comments Off on شہد کی پیداوار میں چینی تعاون پاکستانی برآمدات میں واضح اضافہ کر سکتا ہے۔