راشکئی خصوصی اقتصادی زون کو چین کی مکمل حمایت حاصل۔
.
سرحدچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیر باز بلور نے چینی وفد کے ایس سی سی آئی کے دورے کے دوران کہا ہے کہ راشکئی خصوصی اقتصادی زون کو پاکستان اور چین کی دونوں حکومتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور یہ صوبہ کے پی کےکو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔وضح رہے کہ اس وفد کی قیادت ڈی جی ایم سی آر بی سی چائینہ کےایل وی یان کررہے تھے انہوں نے راشکئی خصوصی اقتصادی زون کو صوبہ کی معیشت کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔ وفد میں شامل تاجروں کو راشکئی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر روشنی ڈالی گئی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






