بی آر آئی کا انقلاب آفریں منصوبہ،شاہ محمود قریشی قومی ترقی میں سی پیک کے کردار کے حوالے سے پرامید۔
.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا انقلاب آفریں منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام چینی قیادت کی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے جس میں چین نے اپنی قوم کے لئے حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات وقت آزما ہیں اور آنے والے وقتوں میں یہ مزید مستحکم ہونگے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






