سی پیک غربت کے خاتمے اورخوشحالی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل۔
.
پاکستان کے ماہرین معاشیات کا خیال ہے کہ سی پیک نے پاکستان کو زرعی معیشت سے صنعت پر مبنی معیشت میں تیزی سے بدلنے میں مدد کی ہے۔ صنعت کاری کی طرف اس قدم سے لوگوں کی معاشی حالت میں نمایاں بہتری آئے گی اور اس طرح غربت دور ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی پیک سے وابستہ منصوبوں نے 100,000 سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کی ہے اور صنعتوں کی سپلائی چَین کو بہتر بنانے ، تعاون کو بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو جدید بنانے میں بھی مدد فراہم کی ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






