Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت تھر پاور پلانٹ 660 میگاواٹ بجلی نیشل گرڈ میں شامل کرے گا، چیف سکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ۔
Latest News Urdu - March 18, 2021

سی پیک کے تحت تھر پاور پلانٹ 660 میگاواٹ بجلی نیشل گرڈ میں شامل کرے گا، چیف سکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ۔

۔

سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیف سکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہےکہ رواں سال تھر سے اضافی 660 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھر کوئلہ پورے ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سی پیک کی پارلیمانی کمیٹی کو دعوت دی کہ وہ تھر کوئلے کا دورہ کریں اور اس پیشرفت کا جائزہ لیں۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی ایم این اے شیر علی ارباب اور دیگر اعلٰی عہدیداروں کو تھر کوئلہ ، ایس ای زیڈز ، کے ٹی بندر پراجیکٹ ، کراچی سرکلر ریلوے ، بی آر ٹی اور دیگر منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ دھابیجی سپیشل اکنامک زون سی پیک کا ایک اہم منصوبہ ہے جو مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گا اور اس سے ملک کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول ، دھابیجی اکنامک زون اور سندھ کے ونڈ کوریڈورز سی پیک کے تحت اہم منصوبے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک منصوبوں پر حکومت سندھ کی کوششوں کو سراہا اور کمیٹی ممبران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی تھر کا دورہ کریں گے۔

Comments Off on سی پیک کے تحت تھر پاور پلانٹ 660 میگاواٹ بجلی نیشل گرڈ میں شامل کرے گا، چیف سکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔