کامسیٹس یونیورسٹی نے چینی ہائیڈرو پاور کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے۔
.
کامسیٹس یونیورسٹی (سی یو آئی)اور سی جی جی سی ڈی اے ایس یو ہائیڈرو پاور منیجمنٹ نے اسلام آباد کیمپس میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پروفیس تبسم افضال کی سربراہی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں سی جی جی سی ڈی اے ایس او ہائیڈرو پاور مینجمنٹ اور سی یو آئی کے عہدیدار موجود تھے۔ پروفیسر تبسم افضال نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان چین تعلقات وقت آزما ہیں اور ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی یو آئی سی جی جی سی ڈی اے ایس یو ہائیڈرو پاور مینجمنٹ افرادی قوت کی استعداد کار کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے گا اور الیکٹریکل انجینئرنگ ، مواصلات انجینئرنگ ، مصنوعی مکانات کی تعمیر ، ہلکی توانائی سے بچت انجینئرنگ وغیرہ کے شعبوں میں مدد فراہم کرےگا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…