سی پیک کے تحت منصوبے اپنے مقررہ وقت میں مکمل ہونگے، سپیکر قومی اسمبلی
.
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سی پیک سے جڑے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے تمام طریقہ کار اور تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کوشاں ہے۔اس اجلاس میں چشمہ رائٹ بینک کینال پراجیکٹ سمیت سی پیک سے متعلق منصوبے پشاور ڈی آئی۔ خان موٹر وے ، چکدرہ۔ چترال روڈ (دیر موٹروے) پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر نے کے پی کے میں سی پیک سے متعلق منصوبوں کی نگرانی کے لئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …