Home Latest News Urdu پاکستان اور کویت بڑھتے ہوئے اقتصادی مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، صدر عارف علوی۔
Latest News Urdu - March 20, 2021

پاکستان اور کویت بڑھتے ہوئے اقتصادی مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، صدر عارف علوی۔

.

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصیر آل محمد آل -احمد الجابر الصباح کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرکے سی پیک کے تحت پیدا ہونے والے معاشی مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ملاقات کے دوران کویتی وزیر کو سی پیک اور گوادر پورٹ کی وجہ سے بڑھتی ہوئی پاکستان کی جیو اقتصادی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین تعلیم ، صحت اور سائنس کے شعبوں میں باہمی تعاون کی بے پناہ صلاحیت ہے اور انہوں نے ملک کو ہنرمند مزدوروں اور پیشہ ور افراد فراہم کرنے کی پیش کش کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کویت کے فوجی اہلکاروں کو بھی تربیت فراہم کرسکتا ہے۔

Comments Off on پاکستان اور کویت بڑھتے ہوئے اقتصادی مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، صدر عارف علوی۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔