پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں کٹھ پتلی شو کا انعقاد۔
.
چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہفتہ اور اتوارکو عالمی پتلی دن کے موقع پر بیجنگ کے چائینہ پتلیٹ تھیٹر میں ایک عظیم الشان کٹھ پتلی شو منعقد کیا گیا۔ چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے اس موقع پرکہا کہ پاک چین تعلقات آہنی بھائی چارگی، دوستی، باہمی احترام ، افہام و تفہیم ، اعتماد اور تعاون کے اشتراک پر مبنی ہیں۔ اس شو میں چین پتلی آرٹ تھیٹر اور رفی پیر آرٹ تھیٹر کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس میلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان کٹھ پتلی فن اورتبادلہ کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …