Home Latest News Urdu راشکئی سپیشل اکنامک زون میں یونٹ سٹیل پلانٹ کے لئے 79 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی۔
Latest News Urdu - March 27, 2021

راشکئی سپیشل اکنامک زون میں یونٹ سٹیل پلانٹ کے لئے 79 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی۔

.

راشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تعمیرو ترقی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران آگاہ کیا گیا ہےکہ پہلا یونٹ اسٹیل پلانٹ زیر تعمیر ہے اور جلد ہی اس کا پلانٹ اور مشینری درآمد کرنے کا آغاز ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کی جبکہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی ، خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نمائندوں اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں سرمایہ کاروں نے 500,000 ٹن ریبر / کنسٹرکشن سٹیل تیار کرنے کے لئے 79 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ اپنا پہلا یونٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Comments Off on راشکئی سپیشل اکنامک زون میں یونٹ سٹیل پلانٹ کے لئے 79 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔