گوادر میں سلائی مرکز خواتین کو بااختیار بنا رہا ہے۔
.
کراچی میں چینی قونصلیٹ کے تعاون سے گوادر ٹیلرنگ سنٹر قائم کیا گیا ہے اور سی او پی ایچ سی لوکل ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے گوادر کی ہنرمند خواتین کی مدد کرنے اور ان کو بااختیار بنانے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں خواتین کے تیار کردہ نمونے گوادر کے مختلف کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کو بھیجے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں چینی کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کے لئے یکساں نمونے تیار کیے جائیں گے۔ سلائی کا مرکز گوادر میں خواتین کو اپنی مہارتوں کو بروئے کار لانے اور اپنی زندگی کو بھرپور طور پر گزارنے کے مواقع دے رہا ہے۔ چین نے جدید مشینری بھی فراہم کی ہے جو ان خواتین کو نئی مہارتیں سیکھنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ سی او پی ایچ سی کے چیئرمین ژانگ باؤژونگ نے کہا ہے کہ گوادر میں ٹیکسٹائل پرنٹنگ ، گارمنٹس ڈیزائننگ اور کوریج کے لئے مکمل ٹیکسٹائل انڈسٹری چَین بنانے کے لئے سی او پی ایچ سی کے لئے سلائی سنٹر بھی ایک نقطہ آغاز ہے تاکہ مقامی افراد کو صنعتی ترقی سے فائدہ ہو۔