چین کی جانب سےکیٹی بندر ، کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک میں شامل کرنے کی یقین دہانی۔
.
وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اور چینی سفیر نونگ رونگ کی سربراہی میں چینی سرکاری وفد کے مابین ملاقات کے دوران چینی حکام نے سندھ حکومت کو یقین دلایا ہے کہ وہ کراچی سرکلر ریلوے(کے سی آر) ، کیٹی بندر اور دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے تاکہ انہیں آفیشلی طور پر سی پیک میں شامل کیا جاسکے۔ اس اجلاس میں دونوں ممالک کے متعدد اعلٰی عہدیداران شریک ہوئے۔وزیر اعلٰی سندھ نے اس موقع پرکہا کہ کے سی آر تمام جے سی سی اجلاسوں میں زیرِ بحث رہا ہے اور تمام موقعوں پر اسے ایک ممکنہ اور قابل عمل منصوبہ قرار دیاگیا ہے لیکن اس میں بڑی رکاوٹیں حائل تھیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ کیٹی بندر ٹھٹھہ شہر سے 107 کلو میٹر اور کراچی سے گھارو کے راستے 150 کلومیٹر کی دوری پرواقع ہے اور یہ مستقبل کے امکانات کے لحاظ سے بہت حوصلہ افزا ہے۔ چینی وفد نے کہا کہ ان کا پہلا سی پیک پراجیکٹ 660 میگاواٹ تھر کوئلہ بجلی گھر کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے اور اسی طرز پر سی پیک سے متعلقہ تمام منصوبے تیز رفتاری سےمکمل کیے جائیں گے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …