سی پیک باہمی اتفاق رائے پر مبنی ایک بے مثال منصوبہ ہے،چینی سفیر نونگ رونگ۔
.
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک سے متعلقہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ضرورت پر قومی اتفاق رائے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اعلٰی سیاسی اور فوجی قیادت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کے خواہاں ہیں۔ نونگ رونگ نے راشکئی اکنامک زون اور گوادر فری زون کے قیام پر مستحکم پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں کئی نئے منصوبے بھی شامل کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بیجنگ اور اسلام آباد مختلف ممالک کے ساتھ کام کے سلسلے کو مستقل طور پر آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ باہمی فوائد کے حصول کے لئے دوسرے ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی جاسکے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…