چینی سفیر نونگ رونگ کی گورنر سندھ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال۔
.
چینی سفیر نونگ رونگ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ایک اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین بھرپور سیاسی باہمی اعتماد کے ثمرات سے بہرہ مند ہو رہےہیں اور دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات دو طرفہ عوام کے ساتھ بھی جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاک چین دوستانہ تعاون کو فروغ دینے ، سی پیک کو آگے بڑھانے اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ عمران اسماعیل نے کورونا وائرس ویکسین کے چینی عطیات کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جس کے سبب ملک میں ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …