پاک چین تعلقات کے روشن سفر پر مبنی سفیر لو شولِن کی کتاب ‘گار لینڈز آف لَو’کی تقریب رونمائی۔
.
بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک تقریب کے دوران پاک چین تعلقات پر مبنی سفیر لو شو لِن کی کتاب ‘گارلینڈز آف لَو’ کی تقریبِ رونمائی ہوئی۔ اس موقع پر چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق بھی موجود تھے۔ سفیر لو شولن چین کے ممتاز سفارت کاروں اور پاکستان کے سب سے اچھے دوست اور اردو زبان کے شاعر ہیں اس دوران انہوں نےکہا کہ ان کا پاک چین دوستی سے گہرا تعلق ہے۔ سفیر لو شو لن نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے معماروں اور ہیروز کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے جنہوں نے اس دوستی کے ترقی پسند ارتقاء میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ سفیر لو شولِن جیسے سفارت کاروں کی انتھک کوششوں کی وجہ سے پاکستان اور چین سدا بہار دوستی کے ثمرات سے بہرہ ور ہو رہے ہیں جو نہایت اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ وقت آزما ہے۔
خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…