چین غربت کے خاتمے کے لئے کالی چائے کی پیداوار میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔
.
چین میں گیزہو ٹی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سو جامن نے پاکستان میں کالی چائے کی تیاری میں تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوزہو چائے ایسوسی ایشن تکنیکی معاونت فراہم کرے گی اور چائے کی پیداوری کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں چائے کا تیسرا بڑا درآمد کنندہ ملک ہے اور اس کی لاگت کو کم کیا جاسکتا ہے۔ مثالوں سے واضح کرتے ہوئے انہوں نے روشنی ڈالی کہ چائے گائزو میں غربت کو دور کرنے میں مددگار رہی ہے اور یہ چائے کی صنعت کی ترقی، دیہی روزگار کو فروغ دینے اور کسانوں کی آمدنی کو بڑھانے کا ایک موثر طریقہ ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ غربت کا خاتمہ پاکستان حکومت کی اولین ترجیح ہے اور چین اس ضمن میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…