Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن ہے،گورنر پنجاب۔
Latest News Urdu - April 17, 2021

سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن ہے،گورنر پنجاب۔

.

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس پنجاب میں ایک خصوصی ملاقات کی۔اس دوران چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ سی پیک کے تحت منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔ چیئرمین لیفٹیننٹ (ر) عاصم سلیم باجوہ نے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کو سی پیک کے جاری منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور ملک کی ترقی میں سی پیک کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی نمو اور استحکام کو تسلیم کررہے ہیں اور صنعتی شعبے سمیت تمام شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر کام تیز کیا جارہا ہے جبکہ یہ پاکستان اور چین کے مابین تعاون کا ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے۔

Comments Off on سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن ہے،گورنر پنجاب۔

Check Also

خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…