Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت چار ہائیڈرو پاور پراجیکٹس 7.7ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کریں گے۔
سی پیک کے تحت چار ہائیڈرو پاور پراجیکٹس 7.7ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کریں گے۔
.
ایک سرکاری بیان کے مطابق ہائیڈل پاور پراجیکٹس جن پر 7.7 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی آئندہ چھ برسوں میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت تعمیر کیے جائیں گے۔ ان سے 3,428 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور ان سے صارفین کو سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کے علاوہ ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں اس بیان میں کہا گیا ہے کہ 720 میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آخری مراحل میں ہے اور 700 ملین ڈالر کی لاگت سے رواں سال مکمل ہوگا۔
Comments Off on سی پیک کے تحت چار ہائیڈرو پاور پراجیکٹس 7.7ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کریں گے۔