جنوبی بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر و ترقی اہم ترین ترجیح،عاصم سلیم باجوہ۔
.
ایک ٹویٹ میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ شمالی بلوچستان کے ساتھ گوادر کے رابطے کو بہتر بنانے کے لئے جنوبی بلوچستان میں سڑکوں کی ترقی حکومت کی اہم ترین ترجیح ہے۔ مزید برآں انہوں نے آگاہ کیا کہ بسمہ خضدار روڈ کا تقریبا 60 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ ہوشاب-آواران سڑک کی تعمیر بھی شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم خان نے سڑک کے انفراسٹرکچر منصوبوں کے ذریعے دور دراز علاقوں خصوصاً جنوبی بلوچستان کی ترقی کے ویژن کو بھی پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوادر-ہوشاب (ایم۔ 8) روڈ اور 250 کلومیٹر رتوڈیرو-خضدار (ایم۔ 8) سڑک کو بھی فعال کردیا گیا ہے۔
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا او…