سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جلد مکمل ہوگا، عاصم سلیم باجوہ۔
.
سی پیک کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا میں سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ڈیم کی تعمیر کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی دریا پر بند باندھنے کی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایک ٹویٹ میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا 60 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور دسمبر 2022 تک اس کے فعال ہونے کی امید ہے۔دریائے کنہار کے مرکزی ندی کی بندش کو یقینی بنانے سے پاور اسٹیشن کی تعمیر کے لئے سپیل وے کو موڑ دیا گیا ہے۔ 884 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سیکنڈری ندی بندش کی تقریب میں شرکت کے بعد سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دریائے کنہار کاغان میں واقع اس منصوبے کی کل لاگت 2 ارب امریکی ڈالر ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …