Home Latest News Urdu سی پیک کو دنیا کی کوئی بھی طاقت سبوتاژ نہیں کر سکتی،عاصم سلیم باجوہ۔
Latest News Urdu - May 5, 2021

سی پیک کو دنیا کی کوئی بھی طاقت سبوتاژ نہیں کر سکتی،عاصم سلیم باجوہ۔

.

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت سی پیک کو سبوتاژ نہیں کرسکتی کیونکہ یہ ملک کا قومی منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مشرقی روٹ پر صرف ایک ہی حصہ سکھر-حیدرآباد پر کام باقی ہے اور اب حکومت کی سی پیک کے مغربی روٹ پر خاص توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے آخری مراحل میں داخل ہے جبکہ ڈی آئی خان سے ژوب موٹر وے پراجیکٹ کو بھی چینی فریقین نے منظور کرلیا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ سی پیک روڈ منصوبے رابطے کو بہتر بنانے اور لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سی پیک اب توانائی اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے سے آگے بڑھ کر زراعت ، خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) ، سیاحت ، سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کی طرف گامزن ہے۔

Comments Off on سی پیک کو دنیا کی کوئی بھی طاقت سبوتاژ نہیں کر سکتی،عاصم سلیم باجوہ۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…