چینی سفیر نونگ رونگ کا خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت اورغیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں سی پیک کے تحت دوطرفہ تعلقات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علامہ اقبال اور راشکئی خصوصی اقتصادی زونز میں ہونے والے کام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد نے ان اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ایسے ملک کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرے گا جو خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہو اور زراعت کے شعبے اور فوڈ پروسیسنگ میں پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …