چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پاک چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ پر مبارکبادی خط ارسال۔
.
چینی اسٹیٹ کونسلر اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک چین تعلقات کی 70 سالہ سالگرہ پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پرتپاک مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک خط میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ہمیشہ باہمی افہام و تفہیم ، اعتماد اور تعاون سے بہرہ ورہوتے رہے ہیں اور انہوں نے ‘آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ’ کے اعلٰی سطح پر تعلقات قائم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر مبنی عملی تعاون نے نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل کیں جس کے سبب دو طرفہ عوام کی فلاح و بہبود کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…