جنرل گینگ بائو پاک چین تعلقات کے معمار ہیں،سابق سفارتکار ضمیر احمد اعوان۔
.
سابق سفارتکار ضمیر احمد اعوان لکھتے ہیں کہ پچاس کی دہائی میں پاکستان میں تعینات چین کے سابق سفیر جنرل گینگ بیاو پاک چین دوستی کے اصل معمار ہیں جس نے دونوں ہمسایہ ریاستوں کی مسلح افواج کے مابین مضبوط باہمی اشتراک اور تعاون قائم کیا تھا۔ وہ بین الاقوامی تعلقات میں چین پاکستان تعلقات کو بطور رول ماڈل قرار دیتے ہیں۔جبکہ دو طرفہ تعلقات کو دونوں ممالک کی قیادت “فولاد” سے زیادہ مضبوط ، “ہمالیہ” سے زیادہ بلند ، “شہد” سے زیادہ شیریں ، “سمندر” سے زیادہ گہرائی کا حامل قرار دیتی ہے اور یہ سدا بہار، وقت آزما، ہمہ جہت ، قابل اعتماد اور سچی دوستی بے مثال ہے۔