وزیر اعظم عمران خان نے جولائی میں سی پی سی اینڈ ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ کی ورچوئل تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔
.
چینی سفیر نونگ رونگ نے جولائی 2021 میں ہونے والے ورچوئل سی پی سی اینڈ ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ میں شرکت کے لئے ایک اجلاس میں صدر ژی جن پنگ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو خصوصی دعوت دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس دعوت کو قبول کرلیا۔ اس اجلاس کا اہتمام چین پاک تعلقات کی 70 ویں سالگرہ اور سی پی سی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے مناسبت سے کیا گیا تھا۔ مزید برآں چینی سفیر نونگ رونگ نے اس موقع پرکہا کہ چین کووڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا اور پاکستان کی ضروریات کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر پورا کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے سی پیک منصوبوں کی اعلٰی معیاری ترقی ، باہمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی فوائد کے حصول کے لئے اعلٰی سطحی دوطرفہ تبادلے کو مزید تقویت دینے اور ویکسین کے تعاون پر بھی اتفاق کیا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …