پاکستان اور چین مصنفین اور دانشوروں کے مابین تبادلوں کو فروغ دینے میں مصروفِ عمل۔
.
پاکستان اور چین نے دونوں ممالک کے دانشوروں اور ادیبوں کے مابین دوطرفہ تبادلہ اور تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز (پال) کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک اور پاک چین لٹریری فورم میں چائینہ رائٹرز ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ ٹائی ننگ نے دستخط کیے جو کہ جدید چینی ادب کے قومی میوزیم میں منعقد ہوا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن احمد فاروق نے کہا کہ طلباء ، فنکار ، دانشور اور ماہرین تعلیم کو تبادلہ کے پروگرامات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے دونوں اقوام کے لوگوں کے درمیان مزید رابطےفروغ دینے کی ایک مضبوط بنیاد ہوگی۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…