پی بی آئی ٹی اور چینی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے ورچوئل تقریب کا انعقاد۔
.
پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے لاہور میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) اور چینی قونصل خانہ نے ایک ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا۔قائم مقام چینی قونصل جنرل لاہور پینگ ژینگو مہمان خصوصی تھے جبکہ دونوں فریقوں کے اعلیٰ حکام نے اس تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق امور پر گفت و شنید کی اور دونوں ممالک کے مابین قریبی تعاون کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






