سی پیک کی بروقت تکمیل پاکستان کی معیشت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
.
حکومت سی پیک کے حوالے سے باقاعدہ معلومات فراہم کررہی ہے جس تک رسائی پہلے مشکل تھی۔ تاہم سی پیک کو مکمل کرنے کے لئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔ مزید برآں حکومت کو تاخیر سے بچنے کے لئے سی پیک کے بیشتر منصوبوں کی تکمیل کے لئے ایک واضح ٹائم فریم اور ڈیڈ لائن کی ضرورت ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سی پیک کا مقصد پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ذریعے معاشی سرگرمیوں اور تجارت کو فروغ دینا ہے لٰہذا پاکستان کو معاشی فوائد کے حصول کے لئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






