صدر جیانگ زیمین کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی کڑی اُن کے ٹیکسلا کے قیام کے دورسےجاملتی ہے ۔
.
اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن کے سابق چیئرمین انجینئر حسین احمد صدیقی چینی صدر جیانگ زیمین کے سرکاری دورہ پاکستان کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتےہیں کہ اس دوران انہوں نے عشائیہ میں اپنے پرانے ساتھیوں کی میزبانی کی۔ یہ 1996ء کا ذکر ہے کہ صدر جیانگ زیمین کے دورے نے باہمی اخوت کا پہلو اجاگر کرنےکے علاوہ دونوں ممالک کے مابین معاشی ، مالی ، تکنیکی اور صنعتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد فراہم کی جو آج بھی مضبوطی سے قائم ہے۔ ان کا دعوٰی ہے کہ یہ صرف اس لئے ممکن ہوا ہے کہ 1976ء کے دوران صدر جیانگ زیمین اس وقت کی مشینری صنعت کی اس وقت کی پہلی وزارت کے اعلٰی سطح کے چینی وفد کے رہنما تھے جس نے ٹیکسلا میں ہیوی میکینیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کے فاؤنڈری اینڈ فورج ورکس کی بنیاد رکھی تھی اوراس پیش رفت نے پاکستانیوں کے ساتھ باہمی تعاون کی طویل تاریخ رقم کی۔