Home Latest News Urdu پیداواری شعبہ اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے،وفاقی وزیر اسد عمر۔
Latest News Urdu - June 7, 2021

پیداواری شعبہ اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے،وفاقی وزیر اسد عمر۔

.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کے پیداواری شعبوں پر انحصار کرتے ہوئے پائیدار ترقی پر عمل پیرا ہونے کے لئے کوشاں ہے۔ ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کی شرح 3.94فیصد ہے جس کی وجہ پیداوار کے شعبے میں نمو ہے۔ مزید برآں حکومت خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتی نمو کو بھی فروغ دے رہی ہے۔یاد رہے کہ راشکئی خصوصی اقتصادی زون کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ برآمدی صنعتوں کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ صنعتی اراضی کو جائیداد کے لین دین کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

Comments Off on پیداواری شعبہ اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے،وفاقی وزیر اسد عمر۔

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …