Home Latest News Urdu چین کی جانب سےکووڈ-19 وبا کی روک تھام کے لئے طبی سازو سامان کا عطیہ، بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور۔
Latest News Urdu - June 28, 2021

چین کی جانب سےکووڈ-19 وبا کی روک تھام کے لئے طبی سازو سامان کا عطیہ، بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور۔

.

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے چائینیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ وِد فارن کنٹریز (سی پی اے ایف ایف سی) کے صدر لِن سونگ ٹیان نے کہا ہےکہ چین نے بین الاقوامی سطح پر یہ ثابت کردیا ہے کہ بین الاقوامی تعاون کے ذریعے سےکووڈ-19 پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وبا سے بچاؤ کے سازو سامان کا عطیہ کرنے کی تقریب کے دوران کیا جہاں انہوں نے چین میں پاکستان سفارتخانہ کو 200 آکسیجن جنریٹر و سلنڈر اور 200,000 ماسکس کا عطیہ فراہم کیا۔ اس موقع پر موجودچین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے چین پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔

Comments Off on چین کی جانب سےکووڈ-19 وبا کی روک تھام کے لئے طبی سازو سامان کا عطیہ، بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور۔

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …