چیئرمین واپڈا اور چینی سفیر نونگ رونگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں داسو ڈیم کی تعمیر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
.
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی اور داسو ڈیم پر کام کی بحالی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انہوں نے گزشتہ واقعے کی روشنی میں چینی شہریوں کی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں نو چینی شہریوں کی جاں کا ضیاع ہوا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین نے چینی سفیر نونگ رونگ کو چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






