چین کی تین نئی ویکسین کمپنیاں پاکستان میں رسائی کی خواہشمند۔
.
پاکستان کی منڈی میں رسائی کے ذریعے سے مزید تین چینی ویکسین پروڈیوسرز نے ایسی ویکسین تیار کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو مہلک ڈیلٹا قسم سے لڑ سکیں۔تفصیلات کے مطابق ان کمپنیوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کے ساتھ ہیومن ٹرائلز شروع کرنے کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے فوکل پرسن ڈاکٹر شہنور اظہر نے کہا ہے کہ ان کمپنیوں کو آزمائشی ٹرائل کے حوالے سے نئے قائم کردہ اخلاقی پروٹوکولز پر عمل کرنا ہوگا۔ان تین کمپنیوں میں وال ویکس بائیوٹیکنالوجی کمپنی ، لیوزون دواساز گروپ اور شینزین کانگٹائی بائیولوجیکل پراڈکٹس کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…